سوشل میڈیا پر علی حسن زہری کیخلاف پروپیگنڈہ منظم سازش ہے، ترجمان
میر علی حسن زہری کے حب و لسبیلہ کے لئے عوامی مفادات کے منصوبوں کی کامیابی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ، ترجمان
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر میر علی حسن زہری کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ منظم سازش ہے اور حب و لسبیلہ کے عوام اس سازش کی بھرپورمذمت کرتے ہیں
میر علی حسن زہری کی انسانیت کیلئے خدمات خاص کر حب و لسبیلہ کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ان کی مقبولیت اور آئندہ انتخابات میں ان کی یقینی کامیابی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں
حب(قدرت روزنامہ)ترجمان میر علی حسن زہری ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر علی حسن زہری بلوچستان خاص طور پر حب و لسبیلہ کے عوام میں مقبول و ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کی انسانیت کی لئے خدمات خاص کر حب و لسبیلہ کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں حب و لسبیلہ کے عوام کی مدد کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر میر علی حسن زہری کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ منظم سازش ہے اور حب و لسبیلہ کے عوام اس سازش کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ان کی مقبولیت اور آئندہ انتخابات میں ان کی یقینی کامیابی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور میر علی حسن زہری کے حب و لسبیلہ کے لئے عوامی مفادات کے منصوبوں کی کامیابی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ۔یہی وجہ ہے کہ میر علی حسن زہری کے خلاف گھٹیا اور من گھڑت جھوٹی خبریں اڑائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔
حب ولسبیلہ کے عوام خوب جانتے ہیں کہ ان کا خیر خواہ کون ہے اور کس نے ان کے حقوق غصب کئے ۔ یہاں یہ بات بہت اہم ہے کہ جب سے میر علی حسن زہری کا نام نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سامنے آیا یہ سازشیں تیز ہو گئیں اور سوشل میڈیا پر حالیہ پروپیگنڈہ اسی سازش کا حصہ ہے۔سوشل میڈیا گروپس کے ایڈمن صاحبان کو اخلاقی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کو نشر کرنے سے گریز کرنا چاہئے جس میں کسی شخصیت کی کردار کشی کی جارہی ہو ۔ میر علی حسن زہری ایک مضبوط اعصاب اور کردار کے مالک ہیں اور اس طرح کے منفی پروپیگنڈے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ میر علی حسن زہری حب و لسبیلہ کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی حب و لسبیلہ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔