سجل علی، جگن کاظم اور عدنان صدیقی کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا


لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان سمیت بین الااقوامی سطح پر فن، تعلیم، ثقافت، صحافت سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والے 696 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان شوبز مشہور اداکارہ سجل علی، اداکارہ و میزبان جگن کاظم، عدنان صدیقی، واسع چوہدری، سرمد کھوسٹ اور اداکار عجب گل کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ صدر مملکت عارف علوی نے تمام شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان شخصیات کو یومِ پاکستان 23 مارچ 2024 کی تقریب میں ایوارڈز سے نوازہ جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


موسیقی کے شعبے میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان، مرحوم عنایت حسین بھٹی، گلوکار فاخر محمود، شازیہ منظور، مائی ڈھائی اور عبدالبتین فاروقی شامل ہیں۔
فلمسازی کی دنیا میں اپنی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کے ہدایتکار بلال لاشاری کو بھی سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔