نگراں وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل، جلیل عباس کو خارجہ، سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ دیے جانے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی گئی . ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ اور سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے .

دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر سید محمد علی کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے .
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد علی درانی کو نگراں کابینہ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا . نگراں وزیر خزانہ کے لیے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کے نام پر نہیں کچھ اور ناموں پر غور ہو رہا ہے .
آج نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور کل کابینہ حلف اٹھائے گی .

. .

متعلقہ خبریں