کراچی: چینی کی قیمت 150روپے فی کلو ہوگئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں چینی کی قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 150 روپے فی کلو ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 150 روپے فی کلو ہوگئی۔
ہول سیل بازار میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 50 کلو چینی کا تھیلہ 7500 روپے کا ہوگیا ہے۔