کراچی: پریڈی میں ڈھائی کروڑ کی واردات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے پریڈی تھانے کی حدود میں ڈھائی کروڑ روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا ہے . ملزمان کے قبضے سے رقم کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد ہوا .

ونگ کمانڈر قلندر ونگ سندھ رینجرز لیفٹیننٹ کرنل علی موسیٰ اور ایس ایس پی ساؤتھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا .

ڈھائی کروڑ روپے لوٹنے کی واردات 5 اگست کو پریڈی کے علاقے میں ہوئی تھی . حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کیس پر کام کیا . پورے پاکستان میں وارداتیں کرنے والا گروہ سامنے آیا ہے . ملک بھر میں یہ گروہ وارداتیں کرچکا ہے .
حکام کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے اورنگی، صدر اور دیگر علاقوں سے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں . انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تین پستول اور لوٹی گئی رقم ایک کروڑ 92 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ دو موٹرسائیکل اور 12 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے .
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر بھر میں وارداتیں کرچکے ہیں . جیولری شاپس، گھروں میں ڈکیتیاں اور دیگر سیکڑوں وراداتوں میں ملوث رہے ہیں .
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے صدر میں صراف سے 200 ڈالر لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے . ملزمان کا گروہ شانگلہ سے تعلق رکھتا ہے . ملزمان باقاعدہ ریکی کے بعد منظم انداز میں وارداتیں کرتے ہیں اور واردات کے لیے ہر ساتھی کو ایک ٹاسک دیا کرتے تھے .

. .

متعلقہ خبریں