رانی پور: پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق


نوشہرو فیروز (قدرت روزنامہ)سندھ کے شہر رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔نوشہرو فیروز کے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ورثا کے بیانات لیے ہیں، جسم پر تشدد کے نشانات نہیں۔متوفی بچی کی والدہ نے کہا کہ ہم غریب ہیں، ہماری بچی حویلی میں کام کرتی تھی، فون پر بتایا گیا بچی پیٹ میں درد کی وجہ سے انتقال کرگئی ہے۔