ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے


لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق تمام میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ریلوے ہیڈکوارٹر نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئے کرایوں کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔