ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ کالر میگا کرپشن اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا . ایف آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے پر بینکوں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی .

8 بینکوں نے 65 ارب روپے سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے .
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹروے کیلئے زمین کی خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے . زمین کی خریداری میں 32 ارب روپے کی خرد برد پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا . اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو دی گئی امداد میں بھی کرپشن الزامات پر انکوائری شروع کی گئی ہے . سانگھڑ اور دادو میں 103 افراد کو 31 ہزار ٹینٹ، راشن اور امدادی سامان دینے کے معاملے پر انکوائری کی گئی ہے .
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خرد برد اور خراب آٹے کی تقسیم پر بھی انکوائری کا آغاز کیا گیا . وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تمام زونز کو چاروں کیسز میں تحقیقات کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں