سپر مارکیٹ تھانے کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق لیاقت آباد کمرشل ایریا مکان نمبر 3/4 کے رہائشیوں سے کار سوار ملزمان 2 ہزار 200 سعودی ریال ، 10 اماراتی درہم، 5 آسٹریلین ڈالر اور 5 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے . مدعی ارشد حسین کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر اس کے ساس او سسر عمرے کی ادائیگی کے بعد جدہ سے واپس آئے تھے اور جیسے ہی گھر پہنچے، سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار جس پر BDN-260 نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ لگی ہوئی تھی ، میں سوار 3 افراد جو پولیس وردی میں ملبوس تھے آئے اور انہوں نے مجھ سے میرے ساس سسر سے متعلق دریافت کیا . پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کو میں نے بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کر کے آئے ہیں، جس پر انہوں نے سامان چیک کرنا شروع کیا . اِسی دوران ہینڈ کیری کی تلاشی لینے کے لیے مجھ سے بیگ لیا، جس میں ایک سفید پلاسٹک کی تھیلی میں مذکورہ رقم تھی . ڈاکو نے اچانک وہ تھیلی لی، بیگ میری طرف اچھالا اور خود کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے . پولیس نے مدعی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد پولیس وردی میں ملبوس 3 نامعلوم صورت شناس ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 227/2023 بجرم دفعہ 382/34 کے تحت درج کر لیا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈاکو بے خوف ہوکر لوٹ مار کی وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں . تازہ واقعے میں پولیس کی وردی میں ملبوس 3 ڈاکو میاں بیوی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے .
متعلقہ خبریں