کراچی؛ پولیس یونیفارم میں ڈاکو عمرے سے واپس آنیوالوں سے ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈاکو بے خوف ہوکر لوٹ مار کی وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ واقعے میں پولیس کی وردی میں ملبوس 3 ڈاکو میاں بیوی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سپر مارکیٹ تھانے کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق لیاقت آباد کمرشل ایریا مکان نمبر 3/4 کے رہائشیوں سے کار سوار ملزمان 2 ہزار 200 سعودی ریال ، 10 اماراتی درہم، 5 آسٹریلین ڈالر اور 5 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
مدعی ارشد حسین کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر اس کے ساس او سسر عمرے کی ادائیگی کے بعد جدہ سے واپس آئے تھے اور جیسے ہی گھر پہنچے، سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار جس پر BDN-260 نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ لگی ہوئی تھی ، میں سوار 3 افراد جو پولیس وردی میں ملبوس تھے آئے اور انہوں نے مجھ سے میرے ساس سسر سے متعلق دریافت کیا۔
پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کو میں نے بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کر کے آئے ہیں، جس پر انہوں نے سامان چیک کرنا شروع کیا۔ اِسی دوران ہینڈ کیری کی تلاشی لینے کے لیے مجھ سے بیگ لیا، جس میں ایک سفید پلاسٹک کی تھیلی میں مذکورہ رقم تھی۔ ڈاکو نے اچانک وہ تھیلی لی، بیگ میری طرف اچھالا اور خود کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس نے مدعی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد پولیس وردی میں ملبوس 3 نامعلوم صورت شناس ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 227/2023 بجرم دفعہ 382/34 کے تحت درج کر لیا ۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago