نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تقرری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں آئینی بحران کا خدشہ ‘ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود پارلیمانی کمیٹی نہ بن سکی . نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے پاس 72 گھنٹے ہوتے ہے تاہم 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا تاحال کمیٹی نہ بن سکی .


بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کیجانب سے ماہرین قانون سے مشاورت کا سلسلہ جاری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3 نام ارسال کئے تاہم نگران وزیراعلیٰ کیلئے تاحال آفیشل طور پر نام تجویز نہیں کئے .
اپوزیشن لیڈر کیجانب سے کمیٹی کیلئے نام تجویز کئے گئے تاہم اس پر اپوزیشن کی دو جماعتوں نے اعتراض اٹھایا ہے . آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز کرنا وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کا اختیار ہے ’ آئینی ماہرین
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کیجانب سے پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں تاخیر سے صوبے میں آئینی بحران کا خدشہ . پارلیمانی کمیٹی کے وقت 72 گھنٹے گزرنے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا ‘ آئینی ماہرین

. .

متعلقہ خبریں