نگران وفاقی کابینہ کے اراکین کا آج حلف اٹھانے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وفاقی کابینہ کے ارکان کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، تقریب شام کے وقت ایوان صدر میں ہو گی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اراکین سے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اہم وزارتوں کیلئے نام تجویز کر دیئے گئے ہیں، ڈاکٹر شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ گوہر اعجاز وزیر تجارت، ڈاکٹر تابش گوہر نگران وزیر توانائی ہوں گے، انیق احمد اور ڈاکٹر عمر سیف کو بھی نگران کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج شام5 بجے ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی، ڈاکٹر وقار اور احد چیمہ کے نام بھی نگران کابینہ کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سرفراز بگٹی، محمد علی، سلطان آلانہ، جلیل عباس جیلانی کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم کی کابینہ کیلئے مزید ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔