پولیس کے مطابق 12 اگست کو گلستان جوہرکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی سائرہ مصطفیٰ شیخ نامی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ 7 اگست کواسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی اور اپنے گھر پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ایک ٹرالی پر وہ اپنا ہینڈ بیگ ائرپورٹ کی پارکنگ میں بھول گئی ہیں اور بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، 40 ہزار روپے، بینک کارڈز اور ضروری دستاویزات موجود تھے . خاتون کے مطابق انہوں نے سول ایوی ایشن اور ائرلائن کے کاؤنٹرپر اطلاع کردی تھی . خاتون نے تلاش سے مایوس ہوکرپولیس کو رپورٹ درج کرائی، جس پر ائرپورٹ پولیس کی کوشش کے نتیجے میں مسافر خاتون کا بیگ برآمد کرکے ان کے سپرد کردیا گیا . پولیس کے مطابق مسافرخاتون کا ہینڈ بیگ پارکنگ ایریا سے کار سوارشخص کو ملا تھا اور کار سوار وہ بیگ اپنے گھر لے گیا تھا . پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بیگ کو ڈھونڈ نکالا اورمسافر خاتون کے حوالے کردیا، جس پرمسافر خاتون نے اپنا کھویا ہوا بیگ ملنے پرخوشی اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)ائرپورٹ پولیس نے ہوائی اڈے کی پارکنگ میں گم ہونے والا مسافرکا بیگ برآمد کرکے خاتون کو واپس کردیا، جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کیا . ہینڈ بیگ میں 40لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دستاویزات موجود تھے .
متعلقہ خبریں