ائرپورٹ پولیس نے لاپتا بیگ واپس کردیا، خاتون خوشی سے نہال


کراچی(قدرت روزنامہ)ائرپورٹ پولیس نے ہوائی اڈے کی پارکنگ میں گم ہونے والا مسافرکا بیگ برآمد کرکے خاتون کو واپس کردیا، جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کیا۔ہینڈ بیگ میں 40لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دستاویزات موجود تھے۔
پولیس کے مطابق 12 اگست کو گلستان جوہرکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی سائرہ مصطفیٰ شیخ نامی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ 7 اگست کواسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی اور اپنے گھر پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ایک ٹرالی پر وہ اپنا ہینڈ بیگ ائرپورٹ کی پارکنگ میں بھول گئی ہیں اور بیگ میں 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، 40 ہزار روپے، بینک کارڈز اور ضروری دستاویزات موجود تھے۔
خاتون کے مطابق انہوں نے سول ایوی ایشن اور ائرلائن کے کاؤنٹرپر اطلاع کردی تھی۔ خاتون نے تلاش سے مایوس ہوکرپولیس کو رپورٹ درج کرائی، جس پر ائرپورٹ پولیس کی کوشش کے نتیجے میں مسافر خاتون کا بیگ برآمد کرکے ان کے سپرد کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسافرخاتون کا ہینڈ بیگ پارکنگ ایریا سے کار سوارشخص کو ملا تھا اور کار سوار وہ بیگ اپنے گھر لے گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بیگ کو ڈھونڈ نکالا اورمسافر خاتون کے حوالے کردیا، جس پرمسافر خاتون نے اپنا کھویا ہوا بیگ ملنے پرخوشی اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔

Recent Posts

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

21 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

27 mins ago

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

37 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

46 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

1 hour ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago