رانی پور واقعہ کیخلاف وکلاء کا احتجاج، فاطمہ کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ


نوشہرہ فیروز(قدرت روزنامہ) رانی پور واقعہ کے خلاف وکلاء برادری نے شدید احتجاج کیا اور فاطمہ کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
نوشہرہ فیروز کی وکلاء برادری نے رانی پور کے جعلی پیر اسد شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ممبر سندھ بار کونسل عبدالستار لہرانی نے مطالبہ کیا چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ واقعہ کا نوٹس لے کر ورثاء کو انصاف فراہم کریں۔
وکلاء نے کہا پولیس اور ہیلتھ انتظامیہ ملزموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے، فوری طور پر معصوم فاطمہ کے تمام قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون پر عمل کیا جائے۔