عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے 2 نام پیش کر دیے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) قائد حزب اختلاف کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام پیش کر دیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو کی جانب سے صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نصیر بزنجو اور علی حسن زہری کے نام پیش کیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھی 2 نام پیش کیے گئےتھے، اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی اور عثمان بادینی کے نام بطور نگران وزیراعلیٰ پیش کیے تھے۔