عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Notification of Delimitation issued by Election Commission today on 17th August, 2023…@ECP_Pakistan pic.twitter.com/ahKFaZxSxM
— Spokesperson ECP (@SpokespersonECP) August 17, 2023
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔14 دسمبر تک حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن 14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کیا تھا۔