ساتھی اداکارہ منسا ملک کے الزامات پر علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات پر اداکارہ علیزے شاہ کا ردِعمل سامنے آگیا۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بلاگر عائشہ جہانگیر کی اسٹوری کو ری پوسٹ کیا ہے جس میں عائشہ نے واقعے سے متعلق انکشافات کئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by The Current (@thecurrentpk)


عائشہ جہانگیر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ سیٹ پر موجود ایک گمنام ذریعے یہ معلوم ہوا ہے کہ پہلے اداکارہ منسا ملک نے علیزے کو تھپٹر مارا تھا جس کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔
عائشہ نے مزید بتایا کہ عملہ اور ساتھی فنکار علیزے کے ساتھ ہیں، یہ واقعہ شام 6 بجے پیش آیا تھا سب کے سامنے بےعزت اور ہراساں کئے جانے کے بعد بھی علیزے اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد رات 12 بجے گھر روانہ ہوئی تھیں۔

عائشہ جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ہر خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیئے جب تک آپ کو دوسرے شخص کی کہانی نہ سُن لیں۔اداکارہ علیزے شاہ نے عائشہ جہانگیر کی مذکورہ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’سچ کبھی چھپتا نہیں‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ منسا ملک نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران علیزے شاہ نے ان پر جلتی ہوئی سگریٹ پھینکی اور تشدد کیا درخواست میں علیزے پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نشے کی حالت میں کمرے میں داخل ہوکر مجھے جوتوں تشدد کا نشانہ بنایا۔