پریس کانفرنس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیا گیا کہ سندھ گورنمنٹ کو 21اگست تک ڈیڈلائن دی جا رہی ہے کہ کاٹھورکے غیرقانونی کانٹے پربھتہ خوری کو ختم کیا جائے، گلشن حدید، سسی ٹول پلازہ پربھی ٹیکس کی وصولی کو بند کیا جائے جبکہ موچکو چیک پوسٹ کو ختم کیا جائے . ٹرانسپورٹرز کے مطابق سپرہائی وے سے سکھر تک موٹروے پولیس کے چالان کو بند کیا جائے، ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دی کہ اگر21اگست کی ڈیڈ لائن تک سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے توتمام ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کردیاجائیگا، اس احتجاج کے دوران شہر کے مختلف مقامات پراحتجاجی مظاہرے بھی ہونگے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن یونین اتحاد نے کاٹھور کانٹے پھربھتہ خوری، موچکو چیک پوسٹ کے خاتمے، سپر ہائی وے سے سکھر موٹر وے تک ٹیکس وصولی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کو 21 اگست تک ڈیڈ لائن دے دی . آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایشن یونین اتحاد کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن، ڈمپرز اونرز ایسوسی ایشن، ایڈیبل آئل ایسوسی ایشن، یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس اوراس کی اتحادی ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے جی سی اے، سندھ گڈزٹرک ٹرالرز،لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (پورٹ قاسم)ٹی سی اے، امن دوست ٹریڈرز، آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن،بس اونرزایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی .
متعلقہ خبریں