باڑہ میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک


خیبر(قدرت روزنامہ) باڑہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔غیبی نیکہ نامی علاقے میں سکیورٹی فورسز کا ناکابندی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ناکابندی کے قریب سے گزرنے والے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے ناکے پر فائرنگ کردی۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانےوالے دہشت گردوں کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔
فائرنگ کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہل کار محفوظ رہے۔