باڑہ میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر(قدرت روزنامہ) باڑہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے . غیبی نیکہ نامی علاقے میں سکیورٹی فورسز کا ناکابندی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوگیا .

ذرائع کے مطابق ناکابندی کے قریب سے گزرنے والے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے ناکے پر فائرنگ کردی . فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے . مارے جانےوالے دہشت گردوں کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے . فائرنگ کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جب کہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے . فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہل کار محفوظ رہے . . .

متعلقہ خبریں