سپریم کورٹ نے منشیات کو امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ایک کیس کے تحریری فیصلے میں منشیات کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا . منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا .


سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد موجود ہوں تو منشیات کے مقدمات میں تکنیکی رکاوٹیں حائل نہ ہونے دی جائیں، منشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے . فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات پُرامن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے، منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہے .
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے . سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں