سپریم کورٹ نے منشیات کو امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ایک کیس کے تحریری فیصلے میں منشیات کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔منشیات فروشی کے مجرم کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شواہد موجود ہوں تو منشیات کے مقدمات میں تکنیکی رکاوٹیں حائل نہ ہونے دی جائیں، منشیات کی لعنت معاشرے میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات پُرامن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہے، منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منشیات سے بالخصوص نوجوانوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور منشیات فروش عناصر کا ہاتھ روکنے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں غیر ضروری چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

29 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

38 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

1 hour ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

1 hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

1 hour ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

2 hours ago