کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اتوار سے منگل کے دوران ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے . ماہر موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپورخاص، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے .
اس حوالے سے ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں .
ماہر موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو آئندہ 2 روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے اور اس سسٹم کے زیرِ اثر گجرات اور بحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے .