سندھ: غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن اور نقشوں کی منظوری کیلئے قوانین کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے اور نقشوں کی منظوری کے لئے قوانین کا اعلان کردیا۔ڈی جی یاسین شر بلوچ نے ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
جاری کردہ خط میں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر بند کرکے مسمار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔
ڈائریکٹر سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں بلڈرز اور مالکان کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے گا۔یاسین شر بلوچ نے بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات میں سہولت فراہم کرنے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو SBCA کے E&D ضوابط، 2016 کے تحت سزا دی جائے گی۔