کیا کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ فلم میں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور کی ایک ساتھ خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔گلیمر اور خوبصورتی سے بھرپور یہ تصویریں عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور نے ایک ساتھ اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر پوسٹ کی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)


اس پوسٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔دونوں اداکاراؤں کا پوسٹ میں لکھنا ہے کہ ’اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔‘
کرینہ اور عالیہ نے مزید لکھا ہے کہ ’کیا کوئی براہ کرم ہمیں ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کر سکتا ہے، اگرچہ ہو سکتا ہے کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت سیٹ کی عکس بندی میں گزار دیں۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)


اگر ان تصویروں پر آنے والے تبصرے پڑھے جائیں تو سرِ فہرست بھارتی نامور ہدایتکار کرن جوہر نے لکھا ہے کہ ’ہمیں اس کاسٹ کے ساتھ ایک فلم کی ضرورت ہے۔‘
دوسرے نمبر پر پاکستانی معروف ٹک ٹاکر رابیکا خان کا کمنٹ ہے جس میں انہوں نے ان دونوں اداکاراؤں کو ’کیوٹ‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اداکار ارجن نے کرینہ کپور کی جانب سے ماضی میں ادا کیے گئے ایک یاد گار کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’پو اسکوائر۔‘اس پوسٹ پر اداکارہ ریا کپور نے دل کا ایموجی بنایا ہے۔
کام کے محاذ پر اگر دیکھا جائے تو اداکارہ عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ایک لالی ووڈ اور ایک بالی ووڈ میں فلم ریلیز ہوئی ہے۔دوسری جانب کرینہ کپور آخری بار عامر خان کے مدِ مقابل فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئی تھیں۔