میگھن مارکل کی نئی تصویر نے طلاق کی افواہوں کو طول دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کی شادی پر علحیدگی کا سیاہ بادل تاحال منڈلا رہا ہے، ایسے میں ڈچز آف سسیکس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گئی۔
خیال رہے کہ مشہور شخصیت کے ماہر نفسیات اور نجومی، انبال ہونیگ مین نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان علیحدگی کے بارے میں پہلے ہی خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ 4 اگست سے 3 ستمبر تک شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان محبت کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں جو طلاق کا سبب بن سکتی ہیں۔
تاہم اب برطانوی میڈیا میں میگھن مارکل کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس نے ان دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کو جنم دیے دیا۔مذکورہ تصویر میں ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو اپنے دوستوں کے ہمراہ 42 ویں سالگرہ کی پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس موقع پر ان کی منگنی کی انگوٹھی غائب ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Meghan Markle (@meghan.markle.official)


سوشل میڈیا صارفین نے میگھن مارکل کی اس تصویر میں فوری طور پر منگنی کی انگوٹھی کی عدم موجودگی کو نوٹ کرنے کے ساتھ یہ بھی نوٹ کیا کہ انہوں نے فی الحال ابھی تک اپنی منگنی کا بینڈ پہنا ہوا ہے۔
تاہم اس تصویر نے طلاق کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کے لئے آگ میں ایندھن کا کام کیا ہے۔