پاکستان
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمودقریشی کواسلام آبادمیں ان کی رہائشگاہ سےپولیس کی بھاری نفری نےگرفتارکیا۔
شاہ محمود قریشی کوایف آئی اےہیڈکوارٹرمنتقل کیاجارہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے سائفر کے معاملے پر دوبار طلب کیا تھا،شاہ محمود قریشی 2 بار ایف آئی اے انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہو چکے ہیں۔