پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کوگرفتار کرلیا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمودقریشی کواسلام آبادمیں ان کی رہائشگاہ سےپولیس کی بھاری نفری نےگرفتارکیا .


شاہ محمود قریشی کوایف آئی اےہیڈکوارٹرمنتقل کیاجارہا ہے . ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے . تحقیقاتی ٹیم نے سائفر کے معاملے پر دوبار طلب کیا تھا،شاہ محمود قریشی 2 بار ایف آئی اے انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہو چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں