چیئرمین ایف بی آر سیکشن 7 ای کو فوری طور پر واپس لیں، کراچی چیمبر
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی چیمبر کی ایف بی آر کے امتیازی سلوک پر تنقید کرتے ہوئے سیکشن 7 ای پر سندھ کے ساتھ پنجاب جیسا برتاؤ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر طارق یوسف نے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے کیونکہ متنازعہ سیکشن 7ای کو سوائے پنجاب کے دیگر صوبوں میں جبراً لاگو کرنا ناانصافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر سیکشن 7 ای کو فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کریں، کراچی کی تاجر برادری کو غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا منتقلی سے متعلق پیچیدہ سیکشن 7 ای کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔
انھوں نے کہا کہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے سیکشن 7ای کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے حکم امتناعی بھی حاصل کرلیا ہے۔