ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے . حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا .

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے . دوسری جانب شہر قائد میں موسم مکمل ابر آلود رہنے کے بعد آج سورج کا راج ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی برآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں