ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان


لاہور، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں موسم مکمل ابر آلود رہنے کے بعد آج سورج کا راج ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی برآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

8 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

23 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

40 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

50 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

1 hour ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

1 hour ago