راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 5 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں . محکمۂ صحت کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے .
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 338 عمارتیں سیل اور تقریباً 24 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے .
ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی میں 2500 سے زائد مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے . ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں چک جلال الدین، دھاماں سیداں، اڈیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے کئی علاقے شامل ہیں . ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کا عمل جاری ہے .