دلقیر سلمان نے سونم کپور، رانا دگوپتی تنازع پر خاموشی توڑ دی


حیدر آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت کے باصلاحیت اداکار دلقیر سلمان نے سونم کپور سے متعلق رانا دگوپتی کے تبصرے پر خاموشی توڑ دی . حیدر آباد میں دلقیر سلمان کی فلم کنگ آف کوٹھا کے پروموشنل پروگرام کے دوران رانا دگوپتی کے بیان نے نیا محاذ کھول دیا تھا .


دراصل ایسا صرف اس لیے ہوا کہ اُن کا اشارہ اداکارہ سونم کپور کی طرف تھا، رانا دگوپتی نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ دلقیر کو اُن کی ساتھی اداکارہ نے کافی ٹف ٹائم دیا . اداکار نے تبصرے کے دوران پوری کوشش کی کہ وہ کسی کا نام نہ لیں، لیکن یہ واضح تھا کہ بات سونم کپور کی ہی ہورہی ہے جو فلم دلقیر سلمان کی ہیروئن ہیں .
بات جب بڑھ گئی تو رانا دگوپتی نے بلا تاخیر سونم کپور سے سوشل میڈیا کے ذریعے معافی مانگ لی . دلقیر سلمان جو رانا اور سونم کے تنازع میں خود کو غیر جانبدار رکھے ہوئے تھے، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں خاموشی توڑ دی .
انہوں نے کہا کہ یہ رانا کی ذاتی رائے تھی، وہ اس تنازع میں کودنا نہیں چاہتے، دراصل میں اپنی ساتھی اداکارہ سمیت ہر ایک کو پسند کرتا ہوں، یہی میرے دوستوں کا شاندار گروپ ہے .
دلقیر سلمان نے مزید کہا کہ میں نرم مزاج انسان ہوں، میں شکایت نہیں کرتا، یہ میرے لیے ٹھیک ہے . ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ رانا جو کچھ کہنا چاہتا تھا وہ اس پر غور نہیں کرسکا، یہی وجہ ہے کہ اُس نے معافی مانگی، وہ ایک قریبی دوست ہے اور فکر مند بھی، اس لیے اُس نے وضاحت دی .

. .

متعلقہ خبریں