جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک اور قدم
وزیرستان (قدرت روزنامہ) پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں نوجوانوں کے لیے البدر آئی ٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔اس آئی ٹی سینٹر میں بنیادی تعلیم، ڈپلومہ، آفس آٹومیشن، ای کامرس اور فری لانسنگ بھی سکھائی جائے گی۔
یہ سینٹر اپنی نوعیت کا جنوبی وزیرستان کا پہلا منفرد انسٹی ٹیوٹ ہے اور ابھی یہاں 52 طلبا زیرِ تعلیم ہیں۔پاک فوج نے جدید کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل اسکرین کی مدد سے سینٹر کو جدید طرز پر قائم کیا ہے۔
جنوبی وزیرستان کے نوجوان کمپیوٹر کی تعلیم و تربیت کے لیے ٹانک اور ڈی آئی خان جاتے تھے۔نوجوانوں اور علاقے کے مشیران نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔