ارچنا پورن سنگھ کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور کپل شرما شو کی جج ارچنا پورن سنگھ ہر قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں ؟فلم انڈسٹری میں ارچنا پورن سنگھ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں .
انہوں نے کپل شرما کے ساتھ 7 سال قبل اپنے قہقہوں کے سفر کا آغاز کیا تھا، اس شو کے اب تک 4 سیزن آن ایئر ہوئے ہیں .

اس شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی مشہور شخصیات شریک ہوتی ہیں، بھارتی سنگھ، کرسنا ابھیشیک اور چندن پربھاکر سمیت ہر ایک اپنی اداکاری سے چہروں پر ہنسی بکھیرتا ہے .
اس شو کی جان اگر کہا جائے تو وہ کپل شرما اور ارچنا پورن سنگھ ہیں، اداکارہ نے اس شو کو 2019ء میں دوبارہ جوائن کیا تھا، اُن سے پہلے یہ کام سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کررہے تھے .
اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ارچنا پورن سنگھ ایک قسط کا 10 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن کا معاوضہ 8 کروڑ روپے لیا تھا . انہوں نے فلم دنیا میں کئی بڑی فلموں جیسے جلوہ، اگنی پت، سوداگر اور راجا ہندوستانی میں شاندار اداکاری کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں