ارچنا پورن سنگھ کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور کپل شرما شو کی جج ارچنا پورن سنگھ ہر قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں ؟فلم انڈسٹری میں ارچنا پورن سنگھ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
انہوں نے کپل شرما کے ساتھ 7 سال قبل اپنے قہقہوں کے سفر کا آغاز کیا تھا، اس شو کے اب تک 4 سیزن آن ایئر ہوئے ہیں۔اس شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی مشہور شخصیات شریک ہوتی ہیں، بھارتی سنگھ، کرسنا ابھیشیک اور چندن پربھاکر سمیت ہر ایک اپنی اداکاری سے چہروں پر ہنسی بکھیرتا ہے۔
اس شو کی جان اگر کہا جائے تو وہ کپل شرما اور ارچنا پورن سنگھ ہیں، اداکارہ نے اس شو کو 2019ء میں دوبارہ جوائن کیا تھا، اُن سے پہلے یہ کام سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کررہے تھے۔
اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ارچنا پورن سنگھ ایک قسط کا 10 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن کا معاوضہ 8 کروڑ روپے لیا تھا۔انہوں نے فلم دنیا میں کئی بڑی فلموں جیسے جلوہ، اگنی پت، سوداگر اور راجا ہندوستانی میں شاندار اداکاری کی ہے۔

Recent Posts

نیب کے بحریہ ٹاؤن پر چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ…

2 hours ago

بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں…

2 hours ago

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر…

2 hours ago

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی…

4 hours ago

ملک کو اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہمارا مشن ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ دفاع وطن کا مشن سر انجام…

4 hours ago