الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی، فوری انتخابات کا اعلان کرے، سراج الحق


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی نے کہا الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی اور فوری انتخابات کا اعلان کرے۔سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت نے مدت پوری کرلی، آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونا چاہئیں، آرٹیکل 224 کی کچھ دفعات کا سہارا لیکر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔
سراج الحق نے کہا پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے الیکشن کو ملتوی یا موخر کرنے کی سازش کی، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور فوری ا نتخابات ۔کااعلان کرے، نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے
امیر جماعت اسلامی نے کہا ہمارا خیال تھا نگران حکومت میں عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 78 فیصد اضافہ ہوا، بجلی کی قیمت 72 فیصد بڑھ گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر چیزیں مہنگی کر دیں۔سراج الحق نے کہا مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔