صدر واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے؟ سربراہ پلڈاٹ کا سوال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی واضح کریں کہ کیا ایوان صدر کے عملے نے جعلی دستخط کیے ہیں؟
جیو نیوز سے گفتگو میں احمد بلال محبوب نے کہا کہ صدر علوی واضح کریں کہ عملے نے جعلی دستخط کیے یا بل مقررہ وقت میں واپس نہیں بھیجے؟انہوں نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ انہوں نے ایوان صدر کے عملے کو بل واپس بھیجنے کی ہدایت کس تاریخ کو کی تھی؟
احمد بلال محبوب نے یہ بھی کہا کہ صدر یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے زبانی ہدایت دی تھی یا فائل پر تحریری ریمارکس دیے تھے۔