9 مئی؛ حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) 9 مئی واقعات کے سلسلے میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔
حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں جب کہ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہوچکی ہے۔سابق وزیر شہریار خان آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔