ماہرہ خان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی کب ہوگی؟


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ماہرہ خان جلد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے ان کے کام اور زندگی سے متعلق سوالات کئے۔
ماہرہ کے ایک مداح نے ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ٹی وی ڈراموں میں کب نظر آئیں گی؟

View this post on Instagram

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


جس پر ماہرہ خان نے مداح کو بتایا کہ وہ اِن دنوں ایک فلم کر رہی ہیں جبکہ اگلے سے کے آغاز میں ڈرامہ بھی کریں گی اور جلد ہی مداح انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان آخری مرتبہ اپنے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی تھیں جبکہ جلد ماہرہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔