اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت دکھی ہیں، یہ واقعہ معاشرے میں موجود ایک مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔جڑانوالہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں کے جان و مال پر اگر کوئی بھی شخص ظلم کرتا ہوا پایا گیا تو اقلیتی برادری ریاستی قوانین اور ریاست کو اپنے ساتھ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں مسیحی برادری کا کنٹری بیوشن نہ ہو، قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰؑ کی شان بیان کی ہے، مریم ؑ کی شان بیان کی ہے، دو طبقہ جو انہیں تسلیم کرتے ہیں کیا وہ آپس میں ایسے الجھیں گے؟ ہرگز نہیں، انتہا پسندی کا کسی مذہب، فرقے یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں، اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…
کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…