چیف الیکشن کمشنر سے PPP ،ANP کے وفد کی ملاقات

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا وفد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

وفد میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری، فرحت اللّٰہ بابر، شیری رحمٰن، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور ایمل ولی خان شامل تھے۔

پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مشترکہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج

نیئر بخاری نے کہا کہ اے این پی اور پیپلز پارٹی کے وفد الیکشن کمیشن کو سپورٹ کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزراء کو آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے، حکومت جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم کر رہی ہے، ہم الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کریں گے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ نئی قانون سازی پر الیکشن کمیشن کا مؤقف آئین و قانون کے مطابق ہے، ای وی ایم یا دیگر ترامیم آئین سے متصادم ہیں، سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں بہت اسٹیک ہے۔

ووٹنگ مشین کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، یہ حکومت یا کسی اور ادارے کا کام نہیں، ہم الیکشن کمیشن کو پارلیمان کے اندر اور باہر سپورٹ کریں گے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ آج یومِ جمہوریت ہے، حکومت جمہوری اداروں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کے ساتھ تصادم میں ہیں۔

Recent Posts

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

2 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

17 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

33 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

53 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

1 hour ago