عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں ،کشمیر یوں نے۔۔۔مریم نواز کاایسااعلان جس سے کھلاڑیوں میں پریشانی کی لہردوڑ گئی

لیپا ویلی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر آکر وقت ضائع نہ کریں ،کشمیر ی عوام نے (ن)لیگ کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے،عمران خان نے پاکستانی عوام سے روٹی، آٹا ، چینی،گیس، بجلی چھین لی ہے کیا وہ اب کشمیری عوام کا بھی یہی حال کرنے آرہے ہیں . وادی لیپا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ لیپا ویلی کے عوام کہہ رہے ہیں کہ آٹا چوروں ، چینی چوروں،عوام کی جان چھوڑو .

عمران خان کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ کشمیر آکر اپنا وقت ضائع نہ کریں ، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے . انہوں نے کہاکہ میں عوام کو آج ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ کشمیریوں کا رزق وہ کسی وفاقی حکومت کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور اگر آپ کو کوئی بجٹ ملتا ہے تو وہ آپ کو بھیک نہیں ملتی وہ کشمیریوں کا حق ہے جو ان کو ملتا ہے اور کشمیریوں کا حق کوئی چھین لے اور نوازشریف اور مریم بیٹھ کر دیکھتی رہے یہ نہیں ہوسکتا . انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر خان کو راستے میں یہ بات کہہ رہی تھی کہ میں آپ اور کشمیریوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ آپ نے مجھے کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کی دعوت دی . میں یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئی بلکہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اس انتخابی مہم نے مجھے کشمیر کے چپے چپے کی سیر کرادی ہے ، کشمیرخوددار لوگ ہیں ، محبت کرنیوالے لوگ ہیں ان لوگوں سے مجھے ملنے کی سعادت نصیب ہوئی یہی میرے لئے کافی ہے . شادرہ میں جو میرا جلسہ ہوا وہ اتنا بڑا جلسہ تھا کہ لوگ درختوں اور چھتوں پر چڑھے ہوئے تھے . مریم نواز نے کہاکہ جب میں نیلم ویلی اور لیپا آئی تو جگہ جگہ پاک فوج کے جوان نظر آئے ہیں جو دشمن سے ہماری حفاظت کرتے ہیں مجھے ہر پاک فوج کے اس جوان سے محبت ہے جو پاک فوج کی وردی پہن کر وطن کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں ، میں نے ان جوانوں کو سلیوٹ کیا اور انہوں نے بھی مجھے سلام کیا . یہ نوجوان ہمارے عوام کی حفاظت کررہے ہیں لیکن عمران خان کی نالائقی و نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کا جو طوفان برپا ہوا ہے اس سے پاک فوج کے جوانوں کے گھر والے بھی متاثر ہورہے ہیں جو جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بارڈر پر وطن و قوم کی حفاظت کررہے ہیں ان کی تنخواہیں آخری بار کب بڑھی تھیں ؟ وہ نوازشریف کے دور میں بڑھی تھیں . عمران خان کے دور میں فوجی جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں . انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ نوازشریف کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ نوازشریف افواج پاکستان کیخلاف ہیں ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے . اگر فوج کا جب جب بھی تنخواہیں بڑھیں تو نوازشریف کے دور میں بڑھیں ، عمران خان گو کہ سلیکٹ ہو کر آیا لیکن تین سالوں میں فوجیوں کی تنخواہیں تک نہیں بڑھی . انہوں نے کہاکہ بیماریوں کیلئے دوائیاں خریدنا بھی پہنچ سے دور ہو گئی ہے ، لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہورہی ، آٹا چوروں ،چینی چوروں ،دوائی چوروں سن لو نوازشریف محب وطن ہیں اور اس کی گواہی کشمیر کے پہاڑ بھی دیتے ہیں ، نوازشریف اس دھرتی کا بیٹا ہے اور نوازشریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس کو کسی ادارے پر تنقید کا نام نہ دیا جائے ،ان لوگوں نے اداروں کو بھی تباہ کردیا ہے اگر پاکستان کی ترقی کا راستہ اپنانا ہے تو اداروں کو بھی نوازشریف کے بیانیے پر چلنا ہو گا اور وہ وقت دور نہیں یہ لوگ بھی وہی زبان بولیں گے جو نوازشریف بول رہا ہے . انہوں نے کہاکہ عمران خان یہاں ووٹ مانگنے کے لئے آرہا ہے اس سے پوچھنا کہ تم نے ان تین سالوں میں پاکستان کی ترقی کو ریورس گیئر لگایا ہے اور کیا تم اب آزاد کشمیر کی ترقی کو بھی ریورس گیئر لگانے آرہے ہیں کیا تم کشمیریوں سے روٹی، آٹا ، چینی ،ادویات چھیننے آرہے ہو؟کیا تم کشمیریوں کو بھی چینی کیلئے قطاروں میں کھڑا کرنے آرہے ہو؟کیا نوازشریف کے دور میں آٹا ، چینی ،بجلی گیس کسی بھی چیز کا کوئی برا دیکھا تھا ؟ . . .

متعلقہ خبریں