وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد تو جمع کروا دی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ تحریک پاس ہو جائے گی اور اپوزیشن کو کتنے نمبرز درکار ہیں؟

بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 23 ہے جس میں سے جے یو آئی ف کے 11، بی این پی مینگل کے 10 اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہے۔

آزاد رکن اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی حمایت بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے، اس طرح اپوزیشن کو 24 اراکین کی حمایت حاصل ہے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو 33 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 41 ہے۔حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد 24ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 7 اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد4 ہے۔

اس کے علاوہ ایچ ڈی پی اور بی این پی عوامی کے بھی دو دو اراکین حکومتی اتحاد میں شامل ہیں جبکہ حکومتی اتحاد میں پاکستان نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک، ایک رکن بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف کے 16 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago