وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اسمبلی میں کس کا پلڑا بھاری ہے؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد تو جمع کروا دی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ تحریک پاس ہو جائے گی اور اپوزیشن کو کتنے نمبرز درکار ہیں؟ بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 23 ہے جس میں سے جے یو آئی ف کے 11، بی این پی مینگل کے 10 اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہے . آزاد رکن اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی حمایت بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے، اس طرح اپوزیشن کو 24 اراکین کی حمایت حاصل ہے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو 33 اراکین کی حمایت درکار ہے .

دوسری جانب بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 41 ہے . حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد 24ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 7 اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے اراکین کی تعداد4 ہے . اس کے علاوہ ایچ ڈی پی اور بی این پی عوامی کے بھی دو دو اراکین حکومتی اتحاد میں شامل ہیں جبکہ حکومتی اتحاد میں پاکستان نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کا ایک، ایک رکن بھی شامل ہے . خیال رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف کے 16 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی . . .

متعلقہ خبریں