چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے ڈسٹرکٹ بار مستونگ کے وفد کی ملاقات، وکلا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

مستونگ سیشن کورٹ کی سولرائزیشن، واٹر فلٹر پلانٹس کی بحالی اور بار روم سمیت دیگر امور پر چیف جسٹس کی جانب سے احکامات جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں بار اور عدالتی امور سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو، نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان عبدالمالک بلوچ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ میر خلیل الزمان علیزئی، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ محمد علی، اکرم شاہ ایڈووکیٹ اور مستونگ بار کے دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے مستونگ بار اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس بلوچستان نے وفد کے مسائل کو توجہ اور ہمدردی سے سنا اور ان کے جلد و مؤثر حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اے ٹی سی کورٹ کے حوالے سے بار روم اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور موقع پر ضروری احکامات جاری کیے گئے۔وفد نے سیشن کورٹ کو سولرائزیشن سسٹم پر منتقل کرنے، واٹر فلٹر پلانٹس کی بحالی اور مشاورتی کمرے کے قیام/بہتری کے حوالے سے چیف جسٹس کے اقدامات اور احکامات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ ناصر خان یوسفزئی بھی موجود تھے۔

WhatsApp
Get Alert