کچھی کے علاقے میںنامعلوم مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں پر حملہ ناکام بنادیاگیا

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ)کچھی کے علاقے میںنامعلوم مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں پر حملہ ناکام بنادیاگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے کچھی کے علاقے کھٹن اور دلدار جاموٹ میںسرکاری عمارتوں اورشہریوں کے گھروں پرفائرنگ شروع کردی جس کے بعد قبائل کے سینکڑوں افراد نے مسلح افراد کاڈٹ کرمقابلہ کیا فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مسلح افراد اپنے 2موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پولیس اورسیکورٹی فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
