مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پہلے گرد و غبار ہوا . مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے .


مقامی میڈیا کے مطابق مکہ کے دیگرعلاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں . سڑکیں زیر آب آگئیں . یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بارش اور گردو غبار کی پیش گوئی کی تھی .
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے . حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے .
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا رہا .

. .

متعلقہ خبریں