پاکستان

ملک میں عام انتخابات 9 ماہ سے قبل ممکن نہیں، کنور دلشاد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں عام انتخابات مئی 2024 سے قبل ممکن نہیں ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتخابات 9؍ماہ بعد ہی ممکن ہوسکیں گے۔ منگل کو یہاں جنگ سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ 2023 کی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں چار ماہ میں ہی مکمل ہوسکیں گی اور پھر اس مردم و خانہ شماری کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
نظرثانی شدہ انتخابی فہرستوں پر اعتراضات بھی ہوں گے اور پھر ووٹر فہرستوں کی طباعت کا عمل مکمل ہونے میں بھی تین ماہ درکار ہوں گے۔ دو ماہ بعد انتخابی شیڈول کے اجرا کےلیے 54؍دن چاہئیں۔ اس طرح آئندہ عام انتخابات کا انعقاد 9؍ماہ یامئی 2024سے قبل ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔
کنور دلشاد نے کہا وہ یہ بات نہ صرف اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں بلکہ وہ لوگ جو انتخابی فہرستوں نظرثانی کو نظرانداز کر رہے ہیں، اسے بھی الیکشن ایکٹ 2017 سے گزرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کے بعد تازہ انتخابی فہرستوں کی تیاری لازمی عمل ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن حال ہی میں یہ کہہ چکا ہے کہ 2023میں ساتویں مردم و خانہ شماری کے نتائج باقاعدہ شائع ہوچکے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرنے کی پابند ہے۔
نئی حلقہ بندیاں 8 سے 7؍اکتوبر کے درمیان ہوں گی۔ حلقہ بندیوں پر تجاویز 10؍اکتوبر سے 8؍نومبر کے درمیان کی جائیں گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیاں 5 تا 7؍ستمبر مختص کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی حدود پر مبنی تفصیلات 9؍اکتوبر کو شائع کی جائیں گی۔ جس پر ریپریزنٹنٹس الیکشن کمیشن 11؍نومبر تک قبول کرے گا۔ جنہیں درست کرکے 8؍دسمبر تک جاری کردیا جائیگا۔ جبکہ حتمی حلقہ بندیاں 14؍دسمبر 2023تک شائع ہوں گی۔

متعلقہ خبریں